ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی لیڈر سیمون مالتو، ہیمنت سورین کے خلاف الیکشن میں مقابلہ کرنے کے بعد جے ایم ایم میں شامل

بی جے پی لیڈر سیمون مالتو، ہیمنت سورین کے خلاف الیکشن میں مقابلہ کرنے کے بعد جے ایم ایم میں شامل

Thu, 07 Nov 2024 10:22:04  SO Admin   S.O. News Service

رانچی، 7/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)جھارکھنڈ کی برہیٹ اسمبلی سیٹ پر 2019 کے انتخابات میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے مد مقابل بی جے پی کے امیدوار رہے سیمون مالتو نے منگل کو اپنے حامیوں کے ہمراہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) میں شمولیت اختیار کر لی۔ بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے بعد رانچی میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سورین سے ملاقات کی، جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر جے ایم ایم کی رکنیت دی گئی۔

سورن نے گزشتہ انتخابات میں برہیٹ کے علاوہ دُمکا سیٹ سے بھی انتخاب لڑا تھا۔ دُمکا سیٹ پر ان سے ہارنے والی بی جے پی کی امیدوار لوئس مرانڈی نے بھی حال ہی میں جے ایم ایم میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

سمون مالتو نے بی جے پی سے اپنے استعفیٰ میں بتایا تھا کہ وہ آدیواسی پہاڑیا کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں، جسے بی جے پی نے نظر انداز کیا ہے۔ اس کمیونٹی کو بی جے پی کے روایتی ووٹر سمجھا جاتا تھا لیکن پارٹی نے انہیں نمائندگی نہیں دی، جس کی وجہ سے ان کمیونٹی میں ناراضگی پیدا ہوئی۔

سورن نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا، ’’سنتھال پرگنہ کے برہیٹ سے بی جے پی رہنما سیمون مالتو نے اپنے حامیوں کے ساتھ آج جھارکھنڈ مکتی مورچہ خاندان میں شمولیت اختیار کی۔ آپ سب کا جھارکھنڈ مکتی مورچہ میں خوش آمدید ہے۔‘‘

خیال رہے کہ 2019 میں برہیٹ سیٹ کے انتخاب میں ہیمنت سورین نے سیمون مالتو کو 25 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا تھا۔ ہیمنت سورین نے 73 ہزار 725 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ مالتو کو محض 47 ہزار 985 ووٹ حاصل ہوئے تھے۔


Share: